دھونی کے نام

جدیجہ نے آئی پی ایل کی فتح دھونی کے نام کر دی

آئی پی ایل کے فائنل کے ہیرو آل راؤنڈر رویندر جدیجہ نے فتح کو چنائے سپر کنگ کے کپتان ایم ایس دھونی کے نام کر دیا۔ سی ایس کے کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے، جبکہ جدیجہ نے آخری دو گیندوں پر درکار 10 رنز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔ اپنی فیملی کے ساتھ ٹرافی اٹھائے جدیجہ نے اس فتح کو ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کے نام کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”دھونی دنیائے کرکٹ کا سب سے بہترین کپتان ہے جو ہر کھلاڑی کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق استعمال کرنا جانتا ہے۔”

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان