rock3 copy

دی راک ڈوین جانسن ، ان کی اہلیہ اور 2 بچے کورونا سے متاثر

ویب ڈ یسک :کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں معروف ریسلراورہالی ووڈداکارڈوین جانسن ، ان کی اہلیہ اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ راک نے شوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرجاری کیے جانے والے ویڈیو پیغام میں فالوورزکو اپنی اورفیملی کی صحت سےآگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ہم سب کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن اب سب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہون نے انکشاف کیا کہ مجھ سمیت اہلیہ اور2 کمسن بیٹیوں کا کرونا میں مبتلا ہونا مشکل چیلنج تھا جس کا ہمیں بطور ایک فیملی مقابلہ کرنا تھا۔ کاش ایسا صرف میں ہی ہوتا جس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہوتا لیکن میری پوری فیملی کا اس وائرس کا شکار ہونا حقیقی معنوں میں چیلنجنگ تھا۔
دنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والوں میں سے ایک راک نے ویڈیو پیغام میں فالوورزکو ماسک پہننے اور احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وبا پر سیاست کرنے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اداکارکے مطابق ان کی بیٹیوں جیسمین اور ٹیانا میں خاصی کم علامتیں تھیں لیکن خود جانسن اور اہلیہ کو خاصی مشکل درپیش رہی۔ کرونا وائرس کے باعث ہالی ووڈ میں بھی جمود کی کیفیت ہے، حال ہی میں دوبارہ سے لاس اینجلس میں سخت حفاظتی اقدامات اور محدود عملےکے ساتھ پروڈکشن کا دوبارہ آغازہواہے،

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے