دیامر بھاشا ڈیم

چینی کمپنی کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع

ویب ڈیسک: چینی کمپنی کی جانب سے تربیلا کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا گیاتاہم داسو ڈیم پر کام تاحال معطل ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے،تقریبا ً350 چینی شہریوں نے کام شروع کردیا ہے جبکہ 6ہزار مقامی عملہ پہلے ہی ڈیم پر کام کررہا ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان دریائے سندھ پرتعمیر کیا جارہا ہے ۔
13 مئی 2020 کو پاکستانی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کے لیے چائنا پاور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان