دیگر آپشنز

خیبر پختونخوا کا چیف سیکرٹری کو ہٹانے کیلئے دیگر آپشنز کا عندیہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری کو ہٹانے کے دیگر آپشنز کے استعمال کا عندیہ دے دیا گیا ۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر وفاق نے چیف سیکرٹری کو نہیں ہٹایا تو دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ 9 اور 10 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے مشاورت شروع کرلی ہے، 9اور 10مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل انکوائری سے متعلق لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر درج جعلی ایف آئی آرز ختم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جعلی ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس آفیسرز پر مقدمات درج کریں گے۔
آفتاب عالم نے کہا کہ ہمارے خلاف تھری ایم پی او اور دفعہ 144 غلط استعمال کی گئی۔
نہیں چاہتے کہ مستقبل میں اس قانون کا مزید غلط استعمال ہو، اس لیے تھری ایم پی او اور 144 کے قانون میں تبدیلی لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی