رانا ثنا اللہ

ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات پر بات کی، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات پر بات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہم سے مذاکرات میں حصہ نہیں مانگا بلکہ اپنے مطالبات پر بات کی ہے،
ان کا ایک مطالبہ آئینی ترمیم کا ہے مگر نئی پارلیمنٹ ایک معلق پارلیمنٹ ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو وسطی پنجاب میں نقصان مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں پر ہمدردی سے ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا خیال تھا اور ہے کہ سادہ اکثریت نہ ملے تو دوسروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی چاہئے۔
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے تاہم پارلیمانی پارٹی انہیں مشورہ دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم