چوہدری عدنان

راولپنڈی: آزاد امیدوار چوہدری عدنان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک :این اے57 سے آزاد امیدوار اور سابق رکن اسمبلی چوہدری عدنان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق چوہدری عدنان کی گاڑی پر فائرنگ راولپنڈی کینٹ میں پولیس لائنز کے دفتر کے عین سامنے کی گئی جس کے نتیجے میں وہ گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
واقعے میں مقتول عدنان چوہدری کا ڈرائیورشدید زخمی ہے۔
پولیس نے بتایاکہ چوہدری عدنان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
عدنان چوہدری نے این اے57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا اور وہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی