Mehmood Kha

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی 3 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کر لی۔
پشاور ہائی کورٹ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض وزیراعلی محمود خان کی ضمانت 2 جولائی تک منظور کر لی ہے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ قیصر رشید نے کی درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث وزیراعلی خود عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہے وزیراعلیٰ محمودخان کے خلاف لانگ مارچ میں شرکت کے بعد 3 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی جانب سے درج مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا غیر آئینی استعمال کر کے مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وفاق پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے