رحمان بابا میں لڑکے سے زیادتی

رحمان بابا میں 4 افراد کی کم عمر لڑکے سے اجتماعی زیادتی

پشاور کے علاقے رحمان بابا میں 4 افراد نے کم عمر لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔رحمان بابا کے رہائشی سید ولی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا کم عمر بیٹا مسمی (ک) سلمیٰ ستارے کا کام کرنے کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں اعجاز ولد نجیب اللہ، عبید ولد سرور، عارف ولد عزیز اور ذیشان نے اسے پکڑا اور زبردستی چینہ ڈاگ کے کھیتوں میں لے گئے اور وہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان اس کے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرکے تلاش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے، چوہدری شجاعت