Umar-Shareef-critical-ill

عمر شریف کی امریکی روانگی پھر موخر

ویب ڈیسک: سینئر اداکار عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی-  روانگی سے قبل  ڈائیلاسز کے دوران عمرشریف کے بلڈ پریشر میں کمی کے بعد خصوصی فلائٹ ملتوی کر دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت سنبھلنے میں کم از کم 12 گھنٹے درکار ہوں گے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ایئر ایمبولنس جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تھی ایئر ایمبولنس کے ایئرپورٹ پر قیام کی صورت میں کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 26 ستمبر پیر کو ایئر ایمبولینس کو پاکستان میں اترنے کی اجازت دی تھی۔ سندھ حکومت اداکار عمر شریف  کے علاج کیلئے 4 کروڑروپے جاری کرچکی ہے۔   عمر شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ زرین غزل اور بیٹے جواد نے امریکا جانا تھا لیکن ان کی روانگی کمرشل پرواز سے متوقع تھی۔