روس اتوار تک یوکرین حکومت ختم

روس اتوار تک کیف پر قبضہ کرکے یوکرین کی حکومت ختم کر دے گا: امریکا

امریکا نے روسی حملے کے بعد یوکرین سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت کیف پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ہزاروں فوجیوں نے مختلف شہروں پر بمباری کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف کا زمینی محاصرہ کرلیا ہے اور چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کا جنگ میں یوکرین کے خلاف روس کا ساتھ دینے کا فیصلہ

یوکرین حکام کے مطابق روس کی جانب سے کیے گئے حملوں میں اب تک 137 یوکرینی شہری ہلاک اور 150 افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حملے کے بعد سے اب تک انہوں نے روس کے 5 ہیلی کاپٹر تباہ کر دیئے ہیں جبکہ 50 فوجی ہلاک اور 80 گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کہ روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔