روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی جیل میں چل بسے

ویب ڈیسک: روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی جیل میں 19 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے، اس دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکسی ناولنی روس کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک شہر خارپ میں “پولر وولف کالونی” میں قید تھے جہاں کا موسم ہمیشہ سرد رہتا ہے۔
ان کے انتقال کے حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی چہل قدمی کے بعد طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے تھے۔ اس کے بعد وہ چل بسے۔ تاہم اس کے باوجود تاحال اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کے انتقال کے حوالے سے طبی عملے نے وجوہات نہیں بتائیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار