روضہ رسول

روضہ رسول ﷺمیں داخلہ سال میں صرف ایک بار ہوگا

ویب ڈیسک :مسجد نبویﷺ جانے والے زائرین اب سال میں صرف ایک بار روضہ رسولﷺ میں داخل ہو سکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ روضہ رسولﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک ہی بار جاری کیا جائے گا اور اگر دوسری بار روضہ رسولﷺ میں داخل ہونے کے لیے ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ روضہ شریف میں داخلے کے لیے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ہی ممکن ہو گا۔
وزارت حج وعمرہ کے مطابق روضہ رسول ﷺمیں داخلے کا اجازت نامہ حاصل کرنے والے خواہشمند افراد کا کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط ہو گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار