رولنٹ اولٹمنز قومی ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر، 22 اپریل سے کیمپ جوائن کرینگے

ویب ڈیسک: اذلان شاہ اور نیشن کپ جیسے اہم ایونٹس کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا۔ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ غیر ملکی کوچ رولنٹ اولٹمنز 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوائن کریں گے، رولنٹ اولٹمنزپہلے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں