علی امین

روٹی اورچینی کم کھائیں،علی امین کے نادر مشورے

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر برائے امورکشمیرعلی امین گنڈا پور نے عوام کو مہنگائی سے بچنے کیلئے انوکھا مشورہ دیدیا، انہوں نے کہا کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں،روٹی کے100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوشہرمیں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

چائے میں چینی کے100دانوں میں سے 9 دانے کم ڈالیں، 9 فیصد مہنگائی کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا پھر مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ

چینی بہت مہنگی ہے، عوام کو چاہیے روٹی اور چینی کم استعمال کریں۔روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کردیں، اگرچائے میں چینی کے سو دانے ڈالتے ہیں تو نو دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے سے لے کر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔پاکستان میں 9 فیصد مہنگائی کچھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات، بلوچستان کابینہ تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی