رگبی کے میدان میں مشتعل بیل کی انٹری، کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں

فرانس میں رگبی سپر لیگ کا ایک کھیل اس وقت افراتفری اور بھگدڑ کا شکار ہو گیا جب ایک مشتعل بیل سٹیڈ گلبرٹ برٹس کے میدان میں گھس گیا جہاں کھلاڑی موجود تھے۔ کاتالان ڈریگن اور سینٹ ہیلنس کے ساتھ میچ سے پہلے دونوں ٹیمں وارپ اپ کر رہی تھیں۔ جب بیل اپنے ہینڈلرز سے بھاگ کر اسٹیڈیم کے اندر گھس گیا۔ کھلاڑی اپنی جان بچانے کے لیے تمام سمتوں میں دوڑتے رہے، کچھ لوگوں نے تماشائیوں میں چھلانگ لگا کر خود کو بچایا جبکہ مشتعل بیل پورے میدان میں اکیلا چکراتا رہا۔ بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں نے بیل کے مالکان کی مدد سے بیل کو بغیر کسی نقصان کے میدان سے باہر نکال لیا جس کے بعد کھیل شروع ہو سکا۔ کاتالان نے دفاعی چیمپئنز سینٹ ہیلنس کے خلاف24-12 سے مقابلہ جیت لیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف