نگران وزیراعظم

ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے‘نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک :نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوئی گروہ کسی کو جیل میں نہیں ڈال سکتا، ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے‘قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباءو طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کوئی گروہ کسی کو جیل میں نہیں ڈال سکتا، ریاست کا نظام آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے، ہمیں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہیئے، ریاست قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف آئین کے مطابق اقدام کرتی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ریاستی اقدامات کیوں اٹھائے گئے یہ سوال غلط ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، کچھ لوگ سیاسی احتجاج چاہتے ہیں، سیاسی رویوں پر بات نہیں کرنا چاہتے، معاشرے کے مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ کہ معیاری مذاکرے مثبت سوچ اور رحجان کو پروان چڑھاتے ہیں، جمہوریت مختلف مدارج طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، جمہوریت اور حکومت کا جائزہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیئے، دنیا میں پارلیمانی نظام نے بتدریج طاقت حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی،علیمہ خان