download 193

ریاض خان کا زیر تعمیرارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کا دورہ

ویب ڈیسک (پشاور): معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان کا زیر تعمیرارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کا دورہ کرلیا، معاون خصوصی کو فزیبیلٹی امپرومنٹ آف ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر تفصیلی بریفننگ دی، بریفنگ کے مطابق سٹیڈیم 1377.87 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، سٹیڈیم آئی سی سی کے معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے، معاون خصوصی ریاض خان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کو مزید تیز کیا جائے اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسران تعمیراتی کام کی پراگرس کا باقاعدہ جائزہ لیں، تعمیراتی کام کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے، خیبرپختونخوا حکومت کے نوجوانوں کو کھیل کے بھرپورمواقع فراہم کررہے ہیں اورکھیلوں کے فروغ پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، کھیلوں کے ذریعے ہم نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچا سکتے ہیں، صوبائی حکومت نوجوانوں کیلئے 1000 کھیلوں کے میدان کی تعمیر کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ