زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکوڑت میں بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے سماعت کی۔
زرتاج گل کے وکیل اسامہ طارق وکالت نامے پر بغیر دستخط کے عدالت پیش ہو گئے۔ اس پر عدالت نے وکیل درخواست گزار کو وکالت نامے پر دستخط اور فائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کر گئے