پیپلزپارٹی نے عوامی مسائل

پیپلزپارٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، زرداری

ویب ڈیسک: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اپنے بیان میں کہا ہے پیپلزپارٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک نئے جوش کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور گڈ گورننس یقینی بنانے کے لیے تعلیم اور صحت کے محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے اور خواتین کو بلاخوف کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے انسداد ہراسگی قوانین کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔
سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اپنے منشور کی تکمیل کے لیے پیپلز پارٹی سے زیادہ قربانیاں کسی جماعت نے نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پیپلزپارٹی کی بنیادی اقدار میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل