زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

پشاور: ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھے، شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سوات، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ، تورغر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بونیر اور اپر ہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف میں مبتلا ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا جبکہ یہ 150 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے سے املاک کو نقصان پہنچا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں طوفانی بارشیں ،طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب