زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی

زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں تین ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے بتایا کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور گرفتار ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  میاں نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

آئی جی ریلوے کا کہنا تھا کہ جس ٹرین میں واقعہ پیش آیا اس کو نجی کمپنی چلارہی تھی، ٹرین میں نجی کمپنی کا عملہ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، کمپنی کو عملےکی تعیناتی سے پہلے اس کا بیک گراؤنڈ چیک کرنا چاہیے تھا، واقعے پرٹرین کمپنی کے مالک کے خلاف انتظامی اورکرمنل کارروائی کی جائے گی جب کہ ٹرین کمپنی کو شوکاز نوٹس کرکے کنٹریکٹ کو منسوخ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان