زین قریشی

زین قریشی قومی اسمبلی میں سنی ا تحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر نامزد

ویب ڈیسک: زین قریشی کو قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پارلیمانی نامزد کردیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے پارٹی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ