6666666666

سابقہ اداکارہ نورکی وزیراعظم اورخاتون اوّل کی صحتیابی کے لیےدُعا کی اپیل

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے عوام سے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو اپنی والدہ کا درجہ دینے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

سابقہ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ہمارے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘