سارہ انعام

سارہ انعام قتل کیس، مجرم شاہنواز کی سزائے موت کا فیصلہ چیلنج

ویب ڈیسک: سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیش رفت، مجرم شاہنوار کی سزائے موت کا فیصلہ چلینج کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سارہ انعام قتل کیس میں سزا پانے والے مجرم شاہنواز نے 14 دسمبر کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
مجرم شاہنواز امیر کی جانب سے دائر اپیل میں سزائے موت کی سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سارہ انعام کو 23 دسمبر 2022ء کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا۔ اس پر ٹرائل کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس میں شاہنواز امیر کو سزائے موت اور 10 لاکھ ہرجانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید