پھندو روڈ سبزی منڈی میں آگ

سبزی منڈی میں لاکھوں کاسامان جل گیا

پھندو روڈ پر واقع سبزی منڈی میں پلاسٹک کے کریٹس میں آگ بھڑی اٹھی جس سے وہاں پڑا لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ہولناک آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں کی بھی دوڑیں لگ گئیں، تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع سبزی منڈی میں نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے خوفناک شعلے بھڑکنے لگے تھے، آگ کے باعث وہاں پڑا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ ریسکیوکی فائر فائیٹرز، ویکلز اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور مختلف اطراف سے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیااور تقریبا 1 گھنٹہ اور 30 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ،آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تھی، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بتایاجارہا ہے کہ لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی