ستلج میں سیلاب

بھارت نے ستلج میں بڑا ریلا چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلاب کا خدشہ

ویب دیسک: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ انڈیا نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔ یہ پانی ضلع قصور گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔
پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر قصور، اوکاڑہ، وہاڑی، پاکپتن اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور شہری دریاں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ مختلف موسمیاتی ماڈلز کے مطابق دریائے چناب، راوی، ستلج اور منسلک نالوں بھمبر، ایک، دیگ، بین پلکھو اور بسنتر میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
تاہم این ڈی ایم کے مطابق پانی ندی نالوں تک محدود رہنے کا امکان ہے، جس کا ممکنہ اثر صرف دریا کنارے سے ملحق نشیبی علاقوں پر ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب مون سون کے دوران آج لاہور، سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، ڈی جی خان، ملتان وسرگودھا ڈویژن میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ