محکمہ موسمیات

ستمبر میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک بھر میں ماہ ستمبر میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ستمبر کا موسمیاتی جائزہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماہ ستمبر میں ملک کے مختلف مقامات میں معمول اور کہیں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر میں کشمیر کے بیشتر حصوں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ زائد بارشیں ہوسکتی ہیں،ستمبر میں گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی حصے میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق ،پنجاب ، آزاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں تیز بارش پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ پیدا کرسکتی ہے،پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق اربن فلڈنگ کے خدشات ستمبر میں کم ہونگے،زراعت اور توانائی کے شعبے کے لئے ستمبر میں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوگا، خریف کی فصل کے لیے بارشیں اچھی ثابت ہونگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم