سراج الحق

حکمرانوں نے ملک کو بند گلی کی طرف دھکیلا ہے، سراج الحق

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں گرینڈ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 16 اقسام کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں، پاکستان کی سیاست اور معیشت آئی ایم ایف کی مرہون منت ہے، 13 جماعتی اتحاد پی ڈی ایم نے عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا، آئی ایم ایف کی غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اشرافیہ 500 ارب سے زائد مفت بجلی کھا جاتی ہے، عوام اگر خاموش رہی تو آئندہ سانس لینے کا ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کو بند گلی کی طرف دھکیلا ہے، عالمی اداروں کی رپورٹ ہے کہ پاکستان میں 90 لاکھ نوجوان منشیات کا شکار ہیں اور 8 لاکھ لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ پانچ سال جو جماعتیں حکومت کر کے گئیں انہوں نے ملک کا امن تباہ کر دیا، ملک میں ڈاکو راج ہے، بلوچستان اور کے پی میں امن و امان کی صورتحال بد ترین ہے، عوام نے موقع دیا تو پہلی فرصت میں سودی نظام ختم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار