سربراہان وطن اپنے اپنے علاقوں میں عید منائیں گے

ویب ڈیسک: عید الفطر کی خوشیاں منانے کیلئے سربراہان وطن کا اپنے اپنے علاقوں میں جانے کا فیصلہ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر قائد ن لیگ نواز شریف جاتی امرا، وزیر اعظم شہباز شریف لاہور جبکہ صدر مملکت آصف زرداری نواب شاہ میں منائیں گے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بونیر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور میں نماز عید ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ جبکہ مریم نواز جاتی امرا اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون میں نمازعید ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ سربراہان وطن اپنے اپنے علاقوں میں نماز عید کی ادائیگی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس