hafeez

سرکلر ڈیٹ کے معاملہ پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد):پاور سیکٹر کا بڑھتا ہوا سرکلر ڈیٹ، ای سی سی نے سرکلر ڈیٹ پر رپورٹ مانگ لی، سرکلر ڈیٹ کے معاملہ پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کرینگے، ای سی سی اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈہ پر غور کیا جائے گا، نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت 152 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پیش کی جائیگی.
خیبر پختونخواہ کو پاسکو کی جانب سے پانچ لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، حج اخراجات سال 2018 ء کی مد میں ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائیگی، اینٹی ناکوٹیکس فورس کی 54 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری بھی پیش کی جائیگی،عالمی ثالثی سے متعلق نیب کیس کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ