سری لنکا ٹرول کی قلت

سری لنکا ،پٹرول کی قلت سے سکول اور سرکاری دفاتر بند

ویب ڈیسک :سری لنکا میں اقتصادی بحران کے سبب حکومت نے سرکاری دفاتر، اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے نے ایندھن کو ہنگامی ضروریات کے استعمال کے لیے محفوظ رکھنے کے مقصد سے گزشتہ روز سرکاری چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

سری لنکا بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔ حکومت گزشتہ برس کے اواخر سے خوراک، ایندھن اور ادویات جیسی ضرورتوں کے لیے بھی غیر ملکی زرمبادلہ ادا کرنے میں ناکام ہے۔ زرمبادلہ ختم ہو جانے کے سبب کولمبو ایندھن درآمد کرنے کے لیے ڈالرز ادا نہیں کر پا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ