سعودیہ میں12ہزار افغانیوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد

ویب ڈیسک:سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کئے گئے تھے، جعلی پاسپورٹ بنوانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کا ایک حاضر اور ایک ریٹائرڈ ملازم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی پوری چھان بین اور نادرا ڈیٹا بھی کانٹر چیک کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری