l 195910 090355 updates

سفیر زلمے خلیل زاد اور جنرل مِلر کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے کا اعلامیہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل سفیر زلمے خلیل زاد اور نیٹو ریزولیوٹ سپورٹ مِشن کے کمانڈر جنرل آسٹن اِسکاٹ مِلر نے آٹھ اکتوبرکو اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات میں سفیر خلیل زاد نے افغانستان میں قیام امن کے عمل کو آگے بڑھانےمیں مدد پر وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔
جنرل باجوہ اور زلمے خلیل زاد و جنرل سکاٹ ملر نے اتفاق کیا کہ افغان گروپوں کے درمیان براہ راست مذاکرات افغانستان اور خطہ میں قیامِ امن کے لیے تاریخی موقع ہیں۔ انہوں نے یہ موقع ضائع نہ کرنے اورغلطیوں کا اعادہ نہ کرنے پربھی اتفاق کیا۔ انہوں نے اُن اقدامات پر بھی غور کیا جو امن عمل میں معاون ممالک افغانیوں کو سیاسی تصفیہ کی منزل تک پہنچانے اور معاہدہ کے نفاذ کی خاطر اُٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ افغانستان اور افغانستان میں امن معاہدہ کے بعد کی صورتحال میں پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات کی رہنمائی کے لیے نقشہ راہ پر بھی غور کیا۔
سفیر خلیل زاد، جنرل مِلر اور جنرل باجوہ نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں فریقین کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت کے ساتھ ہی پُرتشدد کارروائیوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہونی چاہئیے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری