پاسپورٹ واپسی کیس، جج نے مریم نواز کی درخواست سننے سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا 2 رکنی بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔
لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی، دو رکنی بنچ کے رکن جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت کرنے سے معذرت کرلی اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی۔ مریم نواز کی درخواست پر چیف جسٹس دوبارہ پنچ تشکیل دیں گے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی، اس دوران درخواست گزار کے وکیل کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ 4 سال سے پسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے اب تک نیب چوہدری شوگر مل کا ریفرنس پیش نہیں کرسکا جبکہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت مںظور کی ہے۔
خیال رہے تین ججوں کے انکار اور تین بینچ ٹوٹنے کے بعد مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنی درخواست کی واپس لے لی تھی، گزشتہ روز انہوں نے چار مہینے گزرنے کے بعد دوبارہ درخواست دائر کی ہے جس کو جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بینچ نے سننا تھا مگر جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان