Screen Shot 2020 11 12 at 5.39.28 PM

سمندر پار پاکستانی سب سے بڑا سرمایہ ہیں،فخر ہے 17 سال بعد ہمارا کرنٹ اکائونٹ سرپلس پر گیا- وزیراعظم

ویب ڈیسک: نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ لانچنگ تقریب،وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی وطن سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، پاکستان احساس تب ہوتا ہے،جب آپ ملک سے باہر ہوتے ہیں،سمندر پار پاکستانی سب سے بؔڑا سرمایہ ہیں.

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غلط وقت پر بارشوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہوئی،ملکی معیشت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے،فخر ہے 17 سال بعد ہمارا کرنٹ اکائونٹ سرپلس پر گیا،پاکستان کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے،روپے کی قدر گرنے سے اشیا خردونوش کی قیمیتیں بڑھتی ہیں.

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے،جو مثبت معیشت کے اشارے ہیں،گزشتہ حکومتیں مسائل پیدا نہ کرتیں تو معیشت آج بہت بہتر ہوتی.