سموگ خاتمہ، پنجاب کے 8 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ، بنک بند

ویب ڈیسک: سموگ خاتمہ کیلئے اقدمات مزید تیز، صوبہ پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے 8 شہروں میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ پنجاب کے 8 شہروں میں اتوار تک تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، سینما اور جم بند رہیں گے۔فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پولی تھین بیگ اور چمڑہ جلانے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔
سموگ خاتمہ کے سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز، فارمیسیز، پٹرول پمپ، تندور، بیکریاں اور ڈیری شاپس وغیرہ کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
پابندی کا نفاذ لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور میں ہوگا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی تاکہ کسی بھی طرھ سموگ کے عفریت سے جان چھڑائی جا سکے۔
سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10 نومبر کو بینک بھی بند رہیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی