87 نشستوں کے ساتھ سنی اتحاد کونسل خیبرپختونخوا میں بڑی پارٹی بن گئی

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں پارٹی پوزیشن کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل خیبرپختونخوا کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شامل ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل 87 سیٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ خِبرپختونخوا میں جے یو آئی 9 جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں 8 سیٹیں آئیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی صرف 5 نشستیں ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے ایک ایک نشست جیتی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا، مخصوص نشستوں پر حلف برداری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ