Preity-Zinta

سو خوبیوں پر ایک برائی بھاری پڑ جاتی ہے

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ انسان کی سو خوبیوں پر ایک برائی بھاری پڑ جاتی ہے’ آپ کتنی ہی اچھی چیزیں کرلیں لیکن آپ کی ایک غلطی پر آپ کو بے جاتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


میڈیا کے مطابق تنازعات سے دور رہنے والی اداکارہ پریتی زنٹا حال ہی میںمی ٹومہم کے حوالے سے دئیے گئے اپنے ایک بیان کی وجہ سے تنازعے کی زد میں آگئیں۔ چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران جب پریتی زنٹا سے ان کی می ٹو کہانی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ کاش میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا تومیں اپنی کہانی شیئر کرتی لیکن میں کسی کے برے رویے کا شکار نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن


اداکارہ کے اس بیان نے میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پریتی نے ایک اور انٹریو کے دوران کہا اداکاروں کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، آج کے دور میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں بلکہ لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن