سوشل میڈیا

سوشل میڈیا، سلیبریٹیز کے لئے نئی کاروباری دنیا

بھارتی سلیبریٹیز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے اثر و رسوخ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک تشہیری پوسٹ کرنے کے کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر پوسٹ سے متعلق اس راز پر سے پردہ اٹھایا گیا اور بتایا گیا کہ سلیبریٹیز کی اس فہرست میں کرکٹر ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام پر اسٹوری لگانے کی قیمت کم ہے، جبکہ لنک کے ہمراہ اسٹوری لگانے کے چارجز زیادہ ہیں۔ اسی طرح خالی پوسٹ لگانے کی قیمت کم جبکہ برانڈ کے اشتراک کے ساتھ پوسٹ لگانے کی قیمت انتہائی زیادہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 25 کروڑ فالوورز رکھنے والے ویرات کوہلی ایک پوسٹ لگانے کے ساڑھے تین کروڑ سے 5 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ 8 کروڑ 77 لاکھ فالوورز رکھنے والی پریانکا چوپڑا ایک پوسٹ کے 2 کروڑ روپے تک وصول کرتی ہیں۔ شردھا کپور جن کے انسٹاگرام پر 8 کروڑ 8 لاکھ چاہنے والے ہیں، وہ ایک پوسٹ کے ڈیڑھ کروڑ روپے تک چارج کرتی ہیں۔ 7 کروڑ 74 لاکھ فالوورز رکھنے والی عالیہ بھٹ ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے تک چارج کرتی ہیں۔ انسٹاگرام پر 7 کروڑ 41 لاکھ فالوورز رکھنے والی دیپیکا پڈوکون ایک پوسٹ کے ایک سے دو کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔ 7 کروڑ 28 لاکھ فالوورز رکھنے والی کترینہ کیف ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ایک کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ