سول آرمڈ فورسز تنخواہوں میں اضافے

سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے منگل کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے اضافی کا امکان

اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر عدالتوں میں جاری مقدمات کی وجہ سے 3 ہزار ارب روپے کی وصولی نہیں کر سکا۔ ایف بی آر اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رقم کی وصولی میں کامیاب نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع

فواد نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں