سونے میں بڑی کمی

سونے کے نرخ میں بڑی کمی، ساڑھے 10 ہزار روپے سستا ہو گیا

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی سامنے آئی ہے۔ بدھ کے روز ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کا بھائو 9002 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 586 روپے ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھائو 5 ڈالر کم ہو کر 1926 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہو کر 316 روپے کا ہو گیا۔ منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے کا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں 2 روز میں ڈالر 16 روپے سستا ہوا ہے، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ ادھر انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 306 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔ منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا ہو گیا تھا۔ اسی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا ملا جلا رجحان دکھائی دیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 517 پر آ گیا۔ منگل کے روز 100 انڈیکس 45 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق