پشاور میں شدید ٹریفک جام

سڑکوں پر احتجاج کے باعث پشاور میں شدید ٹریفک جام

ویب ڈیسک :ایل آر ایچ کے نرسنگ سٹاف اور ہسپتالوں سے برطرف ہونیوالے میڈیکل ٹیک نیشنزکے احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں بدھ کے روز پشاور شہر میں شدید ٹریفک جام رہا اورجی ٹی روڈ،اسمبلی چوک ،صدر روڈ پر کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی لائنز لگ گئیں اس موقع پر پولیس اہلکار تعینات تھے تاہم سڑک کھولنے کی کسی قسم کی کوشش نہیں کی گئی گذشتہ روز میڈیکل ٹیک نیشنز اور ایل آر ایچ کے ہڑتالی نرسنگ سٹاف نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں الگ الگ احتجاجی مظاہرہ کیا
جس کے باعث شہر میں ٹریفک کانظام بری طرح جام ہو کر رہ گیا اور نتیجے میں شہریوں کو کئی گھنٹے تک مشکلات پیش رہی مختلف مقامات پر ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنس گئیں احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تکرار کے واقعات بھی ہوئے تاہم پولیس نے کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ نہیں لیکن ٹریفک کا نظام بحال کرنے کی بھی کوشش نہیں کی گئی مظاہروں کی وجہ سے شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام رہا جی ٹی روڈ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور