سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں مایوس کن کارکردگی پر نہ صرف قومی ٹیم بلکہ سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ سٹاف میں بھی تبدیلی کی گئِی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر سہیل تنویر کو قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔
سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کا پہلا اسائنمنٹ اے سی سی انڈر 19 ایشیاء کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی سلیکشن ہے۔ یاد رہے کہ ایونٹ 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان انڈر 19 ٹیم 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔
سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ان کے لیے اعزاز ہے جس کے لیے وہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث