سیاستدان اور اداروں کو بنا کر رکھنی چاہئے، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد ہوتے ہی بیان داغ دیا، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں کہا کہ وہ ایک ضدی سیاستدان ہیں، جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا غلطی تھی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 40 دن کیلئے چلے پر گیا تھا جو خوش اسلوبی سے گزر گئے۔
انہوں نے کہا کہ میرا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے، میری ایک سیٹ کی پارٹی ہے، پہلے دن سے اپنی افواج کے ساتھ ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا کہ فوج سے بنا کر رکھنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی، ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔ سیاستدان اور اداروں کو بنا کر رکھنی چاہئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے 2 بار فوج سے مذاکرات سے منع کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے دوستوں کا خیال تھا اندر ہمارے لوگ موجود ہیں جو ہماری مدد کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور