نائیجیریا میں سیلاب سے 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے

ویب ڈیسک: نائیجیریا ایک سال سے بدترین سیلاب سے نبرد آزما ہے جس میں اب تک 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کی 36 میں سے 27 ریاستوں اور دارالحکومت میں آنے والے سیلاب سے نصف ملین افراد متاثر ہوئے ہیں اور ایک لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔
نائیجیریا میڈیا کے مطابق سیلاب نے ہزاروں ہیکٹر کھیتوں کو بھی تباہ کر دیا ہے جس سے افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں خوراک کی فراہمی میں خلل پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
حکام اس سال کے سیلاب کا ذمہ دار کچھ مقامی دریاؤں سے بہنے والے پانی، غیر معمولی بارشوں اور پڑوسی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں لگڈو ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کو قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے نائیجیریا ہائیڈرولوجیکل سروسز ایجنسی نے 2022 میں پچھلے سال کے مقابلے زیادہ سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ