خیبرپختونخوا بارش سیلاب

بارشوں اور سیلاب سے تباہی، کئی گھر دریا برد، موصلاتی نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: خیبرپخونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے درجنوں گھر اجھاڑ دیئے، کئی افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ بارش اور سیلابی پانی گھروں اور مارکیٹوں میں داخل ہوگیا، نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔

بالاکوٹ میں سیلابی ریلے نے مہانڈری بازار میں تباہی مچادی، درجن سے زائد دکانیں،2 ہوٹل اور 5 گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں۔ سیلابی ریلے کی زد میں آکر خانہ بدوش خاندان کے آٹھ افراد بھی دریا میں بہہ گئے۔ تین افراد کی نعشیں دریا سے نکال لی گئیں۔

کوہستان میں 5 بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ پانچوں بھائی 5 گھنٹے تک سیلابی ریلے میں پھنسے رہے۔ پانی کے تیز بہاو نے بچوں کو بہا کے لے گیا۔
دریا کا پانی مہانڈری بازار، سکولوں اور تھانے میں داخل ہوگیا۔ انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر تحصیل بالاکوٹ کے سکولوں میں آج تعطیل کا حکم جاری کردیا.

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار

سوات میں سیلاب نے تباہی مچا دی، بحرین مدین میں دو مساجداورمتعدد مکانات دریابرد ہو گئے۔ مٹہ، سخرہ، لالکو میں رابطہ پل اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، مینگورہ بائی پاس پر متعدد ہوٹلز اور ریسٹورینٹس زیر آب گئے۔ متعدد گھر سیلاب کی نذر ہو گئے۔ مینگورہ بائی پاس روڈ زیر آب انے سے ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مٹہ درشخیلہ کے مقام پر دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ سوات بھر میں 10 اگست تک ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔
شانگلہ میں بارشوں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ضعلی انتظامیہ نے تمام سرکاری و نجی سکول کل بروز ہفتہ بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

لوئر دیر میں زولم پل کے مین جی ٹی روڈ کا بڑا حصہ دریائے پنجکوڑہ میں بہہ گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلامبٹ رابطہ پُل کو احتیاطی تدابیر کے تحت ہر قسم ٹریفک کے لے بند کردیا گیا۔
لوئر دیر بالا شرینگل سے پانی کا بڑا ریلا جلددیرلویر میں داخل ہوگا.تالاش کے مقام پر برساتی ندی میں طغیانی کے باعث مین جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ طغیانی کے باعث پانچ اضلاع کو ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

محکمہ ایریگیشن کے مطابق مالاکنڈ میں دریا میں بڑے پیمانے پر سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے، دریا کنارے موجود آبادی کو شدید خطرہ ہے۔ خوازہ خیلہ سے ایک لاکھ 93 ہزار ہزارکیوسک ریلہ دریا میں داخل ہوگیا ہے۔ مالاکنڈ انتظامیہ نے سیلاب کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے۔