cement price hike

سیمنٹ اور سریا کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ کے تعمیراتی صنعت پر بھی اثرات آنا شروع ہو گئے۔ مارکیٹ میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت1100 جبکہ سریا فی ٹن 2 لاکھ سے تجاوز کر گیا۔ پیٹرول، بجلی اور گیس مہنگی ہونے کے بعد ملک میں تعمیراتی صنعت کو زبردست دھچکا لگا ہے، سیمنٹ، ریت، بجری اور سریا کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ تین ماہ میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح ریت، بجری اور سریا کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ سریا مہنگا ہو کر 2 لاکھ ٹن سے زائد پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید