رضوان چہرے پر سوجن تصویر

سیمی فائنل: رضوان کے چہرے پر سوجن کی تصویر وائرل

ویب ڈیسک :آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں رضوان کے چہرے پر سوجن کی تصویر وائرل ہوگئی ۔ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں محمد رضوان نے کھل کر بیٹنگ کی اور اس دوران انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی لگی، خوش قسمتی سے رضوان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے تاہم اس کے باوجود گیند لگنے سے ان کے چہرے پر سوجن واضح تھی۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے، میتھیو ہیڈن کا انکشاف

سوشل میڈیا صارفین رضوان کے چہرے پر اس سوجن کو دیکھے بغیر نہ رہ سکتے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کو فائٹر قرار دیا اور ان کے حوصلے کی خوب داد دی۔ خیال رہے کہ میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست