سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے ایشین چیمپئن ایران کو مات دیدی

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایشین چیمپئن ایران کو ہرا دیا۔لاہور میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے ایران کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی، پاکستان اور ایران کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔پاکستان کی کامیابی کا اسکور  22-25 ، 20-25 اور  17-25 رہا۔ ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

یاد رہے لاہور میں جاری سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دےکر فائنل کے لیئے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں سری لنکا کو تین صفر سے ہرایا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-21، 26-24 اور 25-23 رہا تھا، ایک اور میچ میں ایران نے بنگلادیش کو تین صفر سے مات  دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔