سینیئر اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اس حوالے سے سینئر اداکار محسن گیلانی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق خالد بٹ طویل عرصے سے شدید علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے آنجہانی معروف اداکار خالد بٹ پاکستان ٹیلی ویژن، فلم اور تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
انہوں نے کیریئر کا آغاز 1970 میں فلموں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا جبکہ 1978ء میں اداکاری شروع کی۔ انہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے کئی ڈراموں اور فلموں کا جلا بخشی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ